ایرانڈیا 18,000 کروڑ روپئے میں فروخت ہوا

,

   

ٹاٹا سنس پرائیویٹ کمپنی نے آخر کار ایرانڈیا کیلئے 18,000 کروڑ روپئے (2.4 بلین ڈالر) کی کامیاب بولی لگاتے ہوئے کئی دہوں سے خسارے سے دوچار سرکاری ایرلائین کو حاصل کرلیا ۔ ایرانڈیا لمیٹیڈ کو 1932 ء میں تشکیل دیا گیا تھا ۔ طویل عرصہ سے اس کمپنی کے خساروں کی پابجائی کیلئے ٹیکس دہندگان کی رقم لگائی جارہی تھی ۔