ایرانی سائنس داں کے قتل میں اپنے رول سے سعودی عربیہ کا انکار

,

   

ریاض۔ سعودی عربیہ کے مملکتی وزیر برائے خارجی امور عادل الجوبیر نے منگل کے روزایران کے نیوکلیئر سائنس داں محسن فقیر زادہ کے قتل میں ملک کے کسی بھی رول سے انکار سے کیاہے۔

ایران کے خارجی وزیر محمد جاوید ظریف کی جانب سے لگائے گئے الزامات جس میں انہوں نے دعوی کررہے ہیں کہ سعودی عربیہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کا نتیجہ مذکورہ سائنس داں کا قتل ہے کا انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ جواب دیاہے۔

الجوبیر نے کہاکہ قتل میں ملوث ہونے کی سعودی عربیہ کی پالیسی نہیں ہے۔

ایران کی وزرات دفاع نے کہاکہ فقیر زادہ کو جمعہ کے روز درالحکومت تہران کے قریب میں ”مصلح دہشت گردوں“ نے قتل کردیاتھا۔

قبل ازیں 2016میں سعودی عربیہ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت ختم کردئے تھے جب ایران میں سعودی عربیہ کے سفارتی مشن پر دہشت گردی کے الزام میں 47افراد کو سعودی کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے خلاف حملہ کردیاتھا‘

جن لوگو ں کوسزائے موت سنائی گئی تھی اس میں سعودی عربیہ کے شیعہ عالم نامیر النامیر بھی شامل تھے