٭ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امریکہ ۔ ایران کشیدگی کے پس منظر میں کہا ہے کہ ہند اس صورتحال پر نظر رکھا ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد اس کشیدگی میں کمی ہوجائے گی۔ رویش کمار نے کہاکہ ’امن، سلامتی اور استحکام ہمارے لئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس علاقہ سے ہمارے اہم مفادات وابستہ ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر بھی امریکہ اور ایران کے ہم منصبوں پر بات چیت کرچکے ہیں۔