تہران : ایران کے سپریم لیڈر مسٹرعلی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی اور عراقی صدر عبداللطیف راشد کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع اور پہلے سے دستخط شدہ دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد دونوں فریقوں کے مفادات کو پورا کرتا ہے ۔مسٹر خامنہ ای نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی ترقی اور خوشحالی ایران کے لیے بہت اہم ہے لہذا ایران ہمیشہ عراق کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اسے مزید ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اتحاد بیرونی سیاسی عوامل سے متاثر نہیں ہوسکتا ہے ، اس لیے ہمیں دوطرفہ تعلقات کا تحفظ کرنا چاہیے ۔