ایران جنگ نہیں چاہتا، امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وارسے منہدم ہوجائے گا: ایران میجر جنرل حسین سلامی

,

   

تہران: ایران کے فارس نیوزایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں جنرل حسین نے کہا کہ ایران کا جنگ کا ارادہ نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے اور ان دشمنوں کے درمیان فرق صرف یہ ہے کہ وہ دشمن جنگ سے خوفزدہ ہیں اور جنگ کی ہمت نہیں رکھتے۔ کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ جنگ جاری ہے۔

اس جنگ میں سائبر اور فوجی کارروائی بھی شامل ہیں۔ انہو ں نے امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ امریکہ تو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار میں ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس وقت سخت خطرہ میں ہے۔ امریکہ اپنی طاقت کھو چکا ہے۔ اگرچہ وہ طاقتور دکھا ئی دیتا ہے لیکن وہ حقیقت میں کمزور ہے۔ واضح رہے کہ میجر جنرل حسین سلامی نے گذشتہ ماہ ہی پاسداران انقلاب کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔