تہران : ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث گزشتہ چار دنوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد 764 ہو گئی۔سیستان بلوچستان بحران انتظامیہ جنرل منیجر ماجد محبی نے بتایا کہ صوبہ کے زابل، زہیک، ہامون، ہرمند اور نمروز شہروں میں گردو غبار کے طوفان کے باعث گزشتہ چار دنوں میں 764 افراد کو ہسپتالوں اور طبی مراکز سے رجوع کیا گیا۔