تہران : اگر ایران نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ریاست بنتا ہے تو تاریخ بدل جائے گی، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے فارسی زبان کے ایک ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا، جسے ایرانی حکومت کی جانب سے ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ کا خطاب دیا جا چکا ہے۔ ایران انٹرنیشنل ٹی وی پر جمعرات کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں نتن یاہو نے کہا کہ اپنے ملک کی ’’تباہی کیلئے پرعزم‘ ایرانی حکومت کی جوہری ہتھیار رکھنے کی خواہش ناقابل فہم ہے۔”ذرا تصور کریں کہ اگر ان کے پاس دہشت گردی کے بڑے ہتھیار ہوں، جوہری ہتھیار جن سے وہ پوری دنیا کو یرغمال بنا سکتے ہیں۔ اس لیے میں مغربی رہنماؤں، عالمی رہنماؤں سے کہتا ہوں: اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو تاریخ بدل جائے گی۔