ایران کے کمانڈر جنرل سلامی کی یوکرین طیارہ حادثے پر معافی

   

تہران، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی فوج اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کارپس (آئی آر جی سی ) کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے یوکرین طیارہ حادثے کے سلسلے میں معافی مانگی ہے ۔میجر جنرل سلامی نے اتوار کے روز ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘مجھے اپنی زندگی میں کبھی اس سے زیادہ شرمندہ نہیں ہونا پڑا۔ شاید ہم نے غلطی کی جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ ہم نے اسے اچانک کیا، اس کے لئے ہم معافی مانگتے ہیں’’۔واضح رہے کہ گزشتہ چہارشنبہ کو ہوئے یوکرین طیارے حادثے میں طیارے میں سوار سبھی مسافروں اور ہوائی جہاز عملے سمیت کل 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ مہلوکین میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ یہ حادثہ اسی دن ہوا جب ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو ہدف بنا کر 15 سے زیادہ میزائل داغے تھے ۔