حیدرآباد۔/2اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ایر ٹیل نے اپنے آؤٹ گوئنگ کال رینگنگ کے وقفہ کو 45 سیکنڈ سے گھٹا کر 25 سیکنڈ کردیا ہے تاکہ وہ ـJio سے برابری کرسکے۔ ایر ٹیل نے الزام عائد کیا کہJio نے مس کال میں رینگنگ وقفہ کو کم کردیا ہے اور فون وصول کنندہ کو مجبو ر کردیا ہے کہ وہ فوری کال کرنے والے کو دوبارہ ڈائیل کرے۔ اس سے ان کمنگ کال ٹریفک میں کمی آنے سے Jio کو مدد مل رہی ہے۔ ایر ٹیل کو ہر کال کیلئے ایک منٹ پر 6 پیسے کی فیس ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ ایر ٹیل استعمال کرنے والے صارفین جب Jio استعمال کرنے والے کالرس کو کال کرتے ہیں تو اسے فی منٹ 6 پیسے فیس دینی پڑتی ہے۔واضح رہے کہ Jio نے مارکٹ میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے کئی منصوبوں پر عمل شروع کیا ہے۔