نئی دہلی، 6 نومبر (ایجنسیز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران مسودہ ووٹر لسٹ سے خارج ہونے والے رائے دہندگان کو حتمی فہرست میں نام شامل کروانے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ یہ سہولت دہلی، مہاراشٹرا، ہریانہ، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، تلنگانہ اور ناگالینڈ کے ووٹرس کو حاصل ہوگی۔ کمیشن نے ایسے رائے دہندگان کو تازہ اِنومریشن فارمس داخل کرنے کی ہدایت دی ہے جنہیں غیر حاضر، منتقل شدہ، فوت شدہ یا دوہرے اندراج کے زمرے میں رکھتے ہوئے فہرست سے خارج کیا گیا ہے۔ بوتھ لیول افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھر گھر پہنچ کر متاثرہ ووٹرس سے رابطہ کریں اور فارم کی اجرائی و تکمیل میں مدد دیں۔ خارج شدہ ووٹرس کی فہرستیں پولنگ مراکز پر دوبارہ آویزاں کرنے کے علاوہ متعلقہ ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب رہیں گی۔