پنچایت انتخابات میں مزید 13فیصد ریزرویشن :سشیل
پٹنہ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے کہا کہ ریاست میں درج فہرست ذات (ایس سی)درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور انتہائی پسماندہ طبقہ کے ریزرویشن حد آئندہ پنچایت انتخابات تک 13 فیصد اور بڑھائی جائے گی۔ مسٹر مودی نے یہاں بی جے پی انتہائی پسماندہ طبقہ مورچہ کی جانب سے رویندر بھون میں منعقد آنجہانی کرپوری ٹھاکر جینتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخابات میں ابھی انتہائی پسماندہ کو 20 فیصد اور ایس سی۔ایس ٹی کو 17 فیصد ریزرویشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پنچایت کے انتخابات تک 13 فیصد تک کا مزید اضافہ کیاجاسکتاہے ۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ سال 1931 میں پہلی مرتبہ ذات پر مبنی مردم شماری کے 83 سال کے بعد مرکز کی نریندر مودی حکومت نے سال 2021 میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔