نیویارک: امریکی ارب پتی ایلن مسک کی بیٹی نے اپنا نام تبدیل کرنے کیلئے درخواست دی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اب اپنے والد کے ساتھ نہیں رہتی اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح سے ان سے رشتہ قائم رکھنا چاہتی ہے۔ اس نے نام تبدیل کرنے اور نیا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ایک درخواست دی ہے جو اس کی نئی صنفی شناخت کی عکاسی کرتی ہے کیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہے۔اس نے اپریل میں سانتا مونیکا میں لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں نام اور جنس کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھی۔