عوام حکومت سے بیزار، دوباک میں کانگریس کی انتخابی مہم سے ایم ٹائیہگور اور محمد علی شبیر کا خطاب
میدک ۔ تلنگانہ کانگریس انچارج مسٹر مانکیم ٹیٹگور نے کہا کہ کانگریس ضلع میدک کی اسمبلی نشست دوباک کے منعقد شدنی انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنی ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ۔ مسٹر مانکیم دوباک کے اسمبلی حلقوں میں شامل تمام منڈلوں میں یہاں متعین شدہ انچارجس کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد میدک کے نارسنگی کے شیونود گیسٹ ہاوز میں پارٹی قائدین اور اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سارے تلنگانہ میں اب عوام ٹی آر ایس سرکار سے بیزار ہوچکی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ منڈل انچارجس کے ساتھ رہتے ہوئے دوباک شکست پر فیصلہ جمانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوگا ۔ انہو ںنے کہا کہ پارٹی امیدوار مسٹر سرینواس ریڈی کے والد آنجہانی ریاستی وزیر مسٹر متیم ریڈی کے دور میں اس حلقہ میں ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے دور میں کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اصل مقابلہ ٹی آر ایس اور کانگریس میں ہیں بھاجپا تو کہیں نہیں ہے بلکہ ساری ریاست میں کہیں بھی مقام نہیں بناسکتی ۔ پارٹی امیدوار سرینواس ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ نارسنگی منڈل انچارج سابق وزیر مسٹر محمد علی شبیر نے کہا کہ کے سی آر جھوٹے وعدوں کے شہنشاہ ہیں ۔ عوام کو دھوکہ دینا انہوں نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے ۔ لیکن اس ضمنی انتخابات میں دوباک کی نشست کانگریس بہ آسانی چھن لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایل آر ایس ہی ٹی آر ایس کو دوباک پر ہرا دیگا ۔ عوام ایل آر ایس اسکیم کو لیکر ٹی آر ایس کو سبق سکھانے کا تہیہ کرلی ہے ۔ قائد سی ایل پی مسٹر بٹی وکرا مارک سابق وزیر پنالہ لکشما میدک لوک سبھا انچارج مسٹر انیل کمار یادو صدر ضلع میدک کانگریس مسٹر تروپتی ریڈی سکریٹری پی وی سی مسٹر میاڈم بالکرشنا صدر بلاک کانگریس میدک مسٹر محمد حفیظ الدین کانگریس مسٹر محمد افضل ، سریکانت ریڈی ، گوردھن کے علاوہ حلقہ اسمبلی دوباک میں شامل 146 گرام پنچایتوں کے 146 انچارج اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔