ایمسیٹ نشستوں سے دستبرداری کی تاریخ مقرر

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں بی ٹیک ، بی فارمیسی میں نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ کو 13 اکٹوبر یا قطعی مرحلے کی کونسلنگ سے قبل تک حاصل کردہ نشستوں سے دستبرداری اختیار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ ایمسیٹ داخلوں سے متعلق کمیٹی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے اور اس کو ایمسیٹ کے ویب سائیٹ پر پیش کیا گیا ہے ۔ ایمسیٹ پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں نشستیں حاصل کرنے والے کئی طلبہ آئی آئی ٹی کے علاوہ دوسرے کورسیس میں داخلہ کے خواہش مند ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمسیٹ داخلوں سے متعلق کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے اور طلبہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آخری مرحلے کی کونسلنگ سے قبل نشستیں چھوڑ سکتے ہیں جو بھی طلبہ نشستوں سے دستبردار ہوں گے انہیں مکمل فیس واپس کردی جائے گی ۔۔ ن