حفاظ طلبہ کا شاندار تعلیمی مظاہرہ، جاریہ سال حافظ محمد عبدالمحیط کو 10/10 سی جی پی اے
حیدرآباد ۔ 24 مئی (سیاست نیوز) اللہ عزوجل نے حفاظ کو غیرمعمولی یادداشت عطا فرمائی ہے یعنی ان کا جو حافظہ ہوتا ہے وہ بڑا مضبوط ہوتا ہے اور جب حفاظ بچے عام اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو وہاں بھی امتیازی نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایم ایس حفظ اکیڈیمی کی مثال ہمارے سامنے ہے جس کے ذریعہ تاحال 189 لڑکے لڑکیوں نے حفظ مکمل کرلیا ہے اور ساتھ ہی ان کا تعلیمی مظاہرہ بھی شاندار رہا ہے۔ حال ہی میں ایس ایس سی کے نتائج جاری کئے گئے ہیں جس میں ایم ایس حفظ اکیڈیمی کے ہونہار طالب علم حافظ محمد عبدالمحیط نے ایس ایس سی میں 10/10 سی جی پی اے حاصل کیا یعنی انہیں 100/100 فیصد نمبرات حاصل ہوئے۔ واضح رہیکہ حفظ اکیڈیمی میں لڑکوں کو پانچویں اور لڑکیوں کو چوتھی جماعت کے بعد داخلے دیئے جاتے ہیں اور یہ لڑکے لڑکیاں دو سال میں حفظ مکمل کرلیتے ہیں اس دوران انہیں انگریزی اور اردو میں مہارت پیدا کروائی جاتی ہے۔ اس کیلئے خصوصی میموری ٹکنکس کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ایم ایس حفظ اکیڈیمی ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا ایک ایسا حوصلہ افزاء اور بصیرت سے پُر پراجکٹ ہے جس کا مقصد ملت کیلئے دین و دنیا میں کامیاب نوجوان نسل کو تیار کرنا ہے۔ یہ پراجکٹ دراصل ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے صدرنشین محمد لطیف خان المعروف لطیف میموری خان کی ذہنی اختراع ہے جنہوں نے ہونہاران ملت کیلئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے متعارف کروایا اور اس کیلئے ایم ایس حفظ اکیڈیمی میں میموری ٹکنکس و ٹکنالوجی کا استعمال شروع کیا۔ جناب محمد لطیف خان نے ایم ایس کے طلباء و طالبات کو عربی، انگریزی اور اردو پر عبور حاصل کروانے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ حفظ اکیڈیمی میں دو سال میں ہی طلباء و طالبات کو حافظ بنادیا جاتا ہے اور پھر انہیں 8 ویں جماعت میں راست داخلے دیئے جاتے ہیں۔ اس طرح انہیں اسکولی تعلیم کے سلسلہ کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ حافظ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر، انجینئر بھی بن سکیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ایم ایس حفظ اکیڈیمی میں فی الوقت داخلے کھلے ہیں جہاں طلباء و طالبات کو جید حفاظ و علماء کی نگرانی میں حفظ کرایا جاتا ہے۔ حفظ اکیڈیمی کے اوقات کار صبح 8.30 تا شام 4.15 ہوتے ہیں جبکہ جمعہ کو ہاف ڈے اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے۔ ملے پلی، وجئے نگر کالونی اور سنتوش نگر برانچس پر لڑکے ‘ لڑکیوں کے داخلے کھلے ہیں۔
Vijaynagar Colony Boys
Tel: 040-2933 0334
Mallapally Girls
Tel: 95732 10311
Santoshnagar Boys & Girls
Tel: 90599 15022