ایم ایس کریٹیو کڈس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : ایم ایس کریٹیو کڈس کی گریجویشن تقریب 18 اور 19 مارچ کو بھارتیہ ودیا بھون میں منعقد ہوئی ۔ جس میں 4 تا 6 سال عمر کے بچوں نے پانی کی بچت ، زندگی کے تحفظ کے نعرے لگائے ۔ ان بچوں نے سال بھر میں انہوں نے سیکھا اس کا مظاہرہ خوبصورت اسکٹس ، ایکشن ، گیتوں ، تقاریر اور مختلف اختراعی ڈراموں کی شکل میں کیا ۔ انہوں نے پانی کی اہمیت ، ماں کی اہمیت ، ماحولیات کے تحفظ پر ڈراموں ، پوسٹرس وغیرہ کی مدد سے پیامات دئیے ۔ ان ننھے بچوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ گھروں میں پانی کی بچت کرنے کا عہد کریں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سینئیر ڈائرکٹر مسٹر معظم حسین نے پیرنٹس سے خواہش کی کہ ان کے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں خاطر خواہ وقت دیں اور ان کی تربیت بہتر انداز میں کریں ۔ اس پروگرام میں گریجویشن گاونس اور کیاپ میں ملبوسات طلبہ کو سرٹیفیکٹس دئیے گئے ۔۔