ایم جے اکبر کی عرضی پر مئی میں سماعت

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کی عرضی پر 5 مئی کو سماعت مقرر کی ہے۔ اکبر نے جرنلسٹ پریارمانی کو الزامات منسوبہ سے بری کرنے پر سماعتی عدالت کے حکم نامہ کو چیلنج کیا ہے۔ اکبر نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر پریہ کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس کیس کے سبب اکبر کو اکٹوبر 2018ء میں مرکزی وزارت سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔