ایم پی کے 1.5کروڑ نوجوان صنعتی ترقی کو اڑان دیں گے: ڈاکٹر یادو

   

بھوپال : چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو نے یوم نوجوان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاست کے 1.5کروڑ نوجوان علاقائی صنعتی کانفرنس کے ذریعہ ترقی کو تحریک دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ملک اور دنیا کی نوجوان آبادی والی ریاست ہے ۔ ’یووا شکتی مشن‘ کے تحت ریاست کے نوجوان جو آئی ٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور دیگر پیشہ ورانہ قابلیت رکھتے ہوں، انہیں ان کی قابلیت، اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ملازمت فراہم کی جائے گی۔