این ائی اے نے آسیہ اندرا بی کے سری نگر میں مکان کو کیااٹاچ

,

   

سری نگر نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این ائی اے) دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے معاملہ میں جموں کشمیر میں جانچ کررہی ہے نے چہارشنبہ کے روز سری نگر کے مضافات میں واقع سورا میں دختران ملت کی صدر آسیہ اندرا بی کے مکان کو تحویل میں لے لیاہے۔

وادی میں علیحدگی پسندوں کے خلاف اس طرح کی کاروائی کے دوران مکان تحویل میں لینے کے احکامات کو سورا کے 90فیٹ پر واقعہ مکان پر نصب لگایاگئے ہیں میں این ائی ائی نے سب سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ ضروری اجازت کے بغیر مکان نہ تو تبدیل کیاجاسکتا ہے اور نہ ہی فروخت کیاجاسکتا ہے اور نہ مذکورہ جائیداد پر کسی بھی طریقے سے معاملہ داری کی جاسکتی ہے۔

این ائی اے کے چیف انوسٹی گیشن افیسر وکاس کھاٹاریہ نے مذکورہ احکامات جاری کئے ہیں جو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ہیں۔

جموں کشمیر ڈی جی پی کی منظوری کے بعد ہی جائیداد کو تحویل میں لیاگیاہے۔آرڈر میں کچھ اس طرح لکھا ہے کہ ”این ائی اے کے پاس اس بات کو ماننے کے لئے وجہہ ہے کہ مذکورہ جائیداد کی پیشکش دہشت گردی کو آگے بڑھانے کا مقصدہے“۔

اس میں مزیدلکھا ہے کہ دختران اس گھر کو ”دہشت گرد سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے“ کے لئے استعمال کرتے تھے۔

درکار قانون کے تحت جموں کشمیر پولیس کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی منظوری کے بعد ہی جائیدادکو تحویل میں لیاگیا ہے۔

سری نگر ڈپٹی کمشنر کو بھی آرڈر کی ایک کاپی ارسال کی گئی ہے تاکہ تحویل میں لینے کے معاملے کو ریونیو ریکارڈ میں شامل کیاجاسکے۔

نومبر 2018میں اندرا بی کے خلاف داخل چارج شیٹ میں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کے نام بھی شامل ہیں‘ جس میں مبینہ طور پر کہاگیا تھا کہ ہندوستان کے حلاف”جنگ کے حالات“ انٹرنٹ میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ بنائے جارہے ہیں‘

مذکورہ این ائی نے یہ بھی کہاتھا کہ دختران نے فنڈس کی وصولی کے لئے سونے کے زیوارت جمع کئے اور اس کو فروخت کرکے پیسے بھی اکٹھا کئے تھے۔ پچھلے سال ملزمین کو گرفتار کیاگیاتھا جو فی الحال تہاڑ جیل میں ہیں