این ایچ آر سی نے ٹی این‘ بہار کو 12یتیم معصوموں کو اذایت پہنچنے کے معاملے میں نوٹسیں ارسال کی

,

   

کمیشن نے تاملناڈو اور بہار حکومتوں کے چیف سکریٹریز کو نوٹسیں جاری کی ہیں۔
نئی دہلی۔ مذکورہ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے تاملناڈو اوربہار حکومتوں کو بہار او رچینائی کے مدراس میں 12یتیم معصوم بچوں کو اذیت کی اطلاعات پر نوٹسیں جاری کی ہیں۔مذکورہ انسانی حقوق کے ادارے نے ایک بیان میں کہاکہ ”این ایچ آر سی نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخودنوٹس لیاہے کہ دو افراد‘ تمل ناڈو میں بہار کے یتیم بچوں کی رہائش میں ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں اور پونیامنمیڈو کے ایک مدرسہ سے 12بچوں کو بچایا گیاہے“۔

کمیشن نے تاملناڈو اور بہار حکومتوں کے چیف سکریٹریز‘ پولیس کمشنر چینائی تامل ناڈو کو نوٹسیں جاری کی ہیں اور اس معاملے پر اندرون 4ہفتے تفصیلات رپورٹ مانگی ہے۔

کمیشن نے اس بات کامشاہدہ کیاہے کہ اگرپولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیاہے لیکن مبینہ معاملہ ”سنگین نوعیت کا ہے جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اوربچوں کی بہبود کے اداروں سے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ یہ دیکھاجاسکے کہ آیاایسی دیگر سہولت موجود ہیں کہ آیا معصوم بچوں کو دوسرے مقامات سے لاکرزیادتیاں اورہراساں کیاجارہا ہے“۔

اس کے علاوہ کمیشن نے اپنے خصوصی نمائندے راجندر کمارملک کوبہار کا دورہ کرنے کو کہا ہے جہاں سے تاملناڈو کو یہ معصوم بچے لائے گئے تھے۔

این ایچ آر سی نے کہاکہ ”متوقع ہے کہ ملک اس واقعہ کے ضمن میں تحقیقات کے بعد ایک حقائق سے آگاہی رپورٹ تیار کریں گے جہاں پر کم عمر یتم بچے متاثر ہ جس کودوسری ریاستوں سے لایاگیاہے“ اورمزیدکہاکہ اس کے لئے ”ضروری“ ہے کہ کمیشن بہار میں ذمہ دار اداروں جو اپنے قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں“ ان کے متعلق جانکاری حاصل کرے۔این ایچ آر سی نے ملک سے بھی کہاہے کہ وہ چینائی میں متاثرہ معصوم سے ملاقات کریں اور ان کی جانچ بھی کریں تاکہ اس واقعہ کے متعلق مزیدمعلومات حاصل کئے جاسکیں۔

ایک ماہ میں ان کی رپورٹ متوقع ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یکم ڈسمبر کے روز مذکورہ پولیس کو 1098ہلپ لائن پرجانکاری ملی تھی کہ چینائی کے مادھورم کے قریب پونیامنمیڈومیں واقعہ ایک مدرسہ میں کچھ بچوں کیسا تھ مارپیٹ او رزیادتی کے ساتھ ہراسانی کی جارہی ہے۔ائی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک فوجداری مقدمہ درج کرتے ہوئے بہار کے رہنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیاہے۔