بنگلور، یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کا مریج 2000ٹرینر فائٹر ایئرکرافٹ جمعہ کی صبح حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارہ پر دو پائلٹ سوار تھے جس میں سے ایک کی موت کی خبر ہے ۔ ایچ اے ایل نے اپنے ٹوئٹر پر طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ حالانکہ ٹوئٹ میں پائلٹ کے مرنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک مریج 2000 ایئرکرافٹ ایچ ایل ایل اے ئرپورٹ پر جمعہ کی صبح تقریباََ ساڑھے دس بجے پرواز کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارہ میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق حادثہ کے وقت دونوں پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارہ سے کودنے میں کامیاب رہے تھے لیکن ایک پائلٹ کی طیارہ کے ملبہ پر گرنے سے موت ہوگئی۔