ایک بلب و ایک پنکھا جلانے کا برقی بل 128 کروڑ روپئے !!

,

   

لکھنو 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )یو پی کے ہاپور کے ایک شہری شمیم کو محکمہ برقی نے ہی جھٹکا دیدیا ۔ اس شخص کو 128 کروڑ روپئے کا برقی بل جاری کردیا گیا اور اس بل کی عدم ادائیگی پر اس کا برقی کنکشن منقطع بھی کردیا گیا ۔ شمیم کی شریک حیات نے کہا کہ ان کے گھر میں صرف ایک بلب اور ایک پنکھا جلتا ہے ۔ اس پر اتنا بھاری بل کس طرح آسکتا ہے ؟ ۔ اس دوران ایک اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر نے اسے ایک تکنیکی غلطی قرار دیا اور کہا کہ اس خاندان کو نیا اور درست بل جاری کیا جائیگا ۔