حیدرآباد۔ شہر کے ونستھلی پورم علاقے کے ایک خانگی اسپتال میں اتفاقی طور پر نرس کے ہاتھوں سے پھسل کر گرنے کی وجہہ سے نومولود کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے۔
واقعہ پیر کے روزپیش آنے کی اطلاع ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=1qC7BxepOFk&feature=emb_title
جس کے بعد اسپتال کے سامنے رشتہ داروں نے دھرنا دیا اور ملازمہ کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ23سالہ عورت کا تعلق میرپیٹ علاقے سے ہے۔
مذکورہ فیملی نے کہاکہ عورت کو جمعہ کی رات درد ہونے کی وجہہ سے ونستھلی پورم کے اسپتال کو منتقل کیاگیاجہا ں پر اس نے ایک لڑکے جوجنم دیاتھا۔ واقعہ کے بعد نومولود کونیلوفر
اسپتال منتقل کیاگیاتھا جس پر ڈاکٹرس نے معصوم کو مردہ قراردیاہے