نالا وادی کی جانب سے شادی کی تجویز ٹھکرانے کے بعد مذکورہ عورت نے اقدام خودکشی کیاتھا
پونا۔ پولیس کے مطابق سلسلہ وار عجیب وغریب واقعات میں پونا کے ایک شخص کو اقدام خودکشی کرنے والی ایک عورت کے ساتھ شادی کرنے پر مجبور کیاگیا۔
اسپتال میں مذکورہ شخص نے متاثرہ لڑکی سے شادی تاہم وہ شادی کے بعد اسپتال سے فرار ہوگیا۔فی الحال وہ مفرور بتایا جارہا ہے۔
جس کے ساتھ ہی عورت نے سورج نالا واد نامی شخص کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرایا۔
اس کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔تحقیقاتی افیسر کے حوالے سے اے این ائی نے خبردی ہے کہ”مذکورہ تحقیقات کامعاملے میں آغاز کردیا ہے اور ہم اس کی تلاش کررہے ہیں“۔
پرکاش راتھوڑ نے کہاکہ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ نالاوادی نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے او رجب اس نے شادی کی تجویز پیش کی تو یہ کہتے ہوئے اس تجویزکو مسترد کردیا کہ وہ نچلی ذات کی ہے۔
عورت نے نالاوادی کی جانب سے شادی کی تجویز مسترد کرنے کے بعد اقدام خودکشی کیاتھا