حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ٹریفک بے قاعدگیوں کے خلاف پولیس کی جانب سے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ہیلمٹ اور ماسک نہ لگانے پر بڑے پیمانے پر جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اور زیر التواء چالانات وصول کئے جارہے ہیں ۔ سلطان بازار پولیس کی جانب سے افضل گنج چوراستہ پر گاڑیوں کی جانچ کی جارہی تھی ایک گاڑی کو روکنے پر ایک نہیں 10 نہیں بلکہ 103 ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی دو پہیوں کی گاڑی پکڑی گئی جس کو دیکھ کر پولیس ملازمین حیرت زدہ رہ گئے ۔ سب انسپکٹر پولیس پرساد نے بتایا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پرانا پل علاقہ میں رہنے والے ایک خانگی ملازم اروند کی گاڑی کو روکا گیا ۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ کی بنیاد پر پنڈنگ چالانات چیک کئے گئے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اس گاڑی پر 103 ٹریفک بے قاعدگیوں سے متعلق 32,200 روپئے چالانات پائے گئے ۔ جس پر پولیس نے ٹو وہیلر گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔۔ ن