ایک ٹیبل پر 3 کروڑ کا جوا

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : دونوں تلگو ریاستوں سے بیشتر سیاستدانوں ، تاجرین وغیرہ کو جوا کھیلنے کے لیے خصوصی طیاروں کے ذریعہ گوا اور دوسرے ممالک کو منتقل کیا گیا اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایک ٹیبل پر 3 کروڑ روپئے کا جوا کھیلا گیا ہے ۔ جن ممالک میں جوا کھیلا گیا وہ ان ممالک میں قانونی ہے ۔ مگر جو رقم منتقل کی گئی ہے ۔ اس کا حوالہ ریاکٹ کے ذریعہ لین دین ہوا ہے ۔ جس پر ای ڈی عہدیدار سوالات کررہے ہیں ۔ پوچھ تاچھ کے دوران کئی نئے انکشافات ہوئے ہیں ۔ پہلے چیکوٹی پراوین سے جو سوالات کئے گئے وہی سوالات دوسرے کمروں میں ان کے ساتھیوں کے ساتھ کئے گئے ۔ پوچھ تاچھ کی فلم بندی کی گئی اس کے بعد سب کو ایک جگہ بٹھا کر وہی سوالات کئے گئے ان کے علحدہ علحدہ دئیے گئے بیانات پر مزید نئے سوالات کئے گئے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ چیکوٹی پراوین کے ساتھیوں نے بیشتر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہی کہا ہے جو چیکوٹی پراوین کی ہدایت تھی ۔ اس کے سوا ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے ۔۔ ن