ای سی کے مطابق 3500سے زائد مراکز اور 4250کے قریب موبائیل ویانس میں عوام کے سامنے ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی کام کو فزیکل طور پر پیش کیاجائیگا۔
نئی دہلی۔الیکشن کمیشن (ای سی) کے ایک اہلکار نے کہاہے کہ مجوزہ 2024لوک سبھا انتخابات سے قبل الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) او رووٹر ویرفائیبل پیپر ایڈیٹ ٹرائیل (وی وی پی اے ٹی) پر ملک گیر بیداری مہم جاری ے تاکہ شہریوں کو ووٹنگ کے عمل کا پہلا تجربہ اور اس سے واقفیت فراہم کی جاسکے۔
بیداری پروگرام31ریاستوں کے سمیت دو مرکز کے زیر اقتدار علاقوں کے 613اضلاعوں بھر میں 3464اسمبلی حلقہ جات(ان پانچ ریاستوں کو چھوڑ کرجہاں پر حال ہی میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں) پر پھیلا ہوا ہے۔
ای سی کے مطابق 3500سے زائد مراکز اور 4250کے قریب موبائیل ویانس میں عوام کے سامنے ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی کام کو فزیکل طور پر پیش کیاجائیگا۔چیف الکٹورل افیسران(سی ای اوز) اور ضلع الکٹرول افسران (ڈی ای اوز)بھی اس بیداری پروگرام کی رسائی کو بڑھانے کے لئے سوشیل میڈیاپلیٹ فارم پر اپ ڈیٹس کااشتراک کررہے ہیں۔
ای سی کے مطابق اس آگاہی پروگرام کا مقصد شہریوں کو ووٹنگ کے عمل کا فرسٹ ہینڈ تجربہ اور ووٹنگ مشین سے واقفیت کروانا ہے۔
مذکورہ بیداری پروگرام جولوک سبھا او رریاستی اسمبلی انتخابات سے پہلے منعقد کیاجاتا ہے‘ ای وی ایم او روی وی پی اے ٹی کی بنیادی خصوصیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے‘ ووٹ ڈالنے کے مرحلہ اور طریقہ کار کو واضح کرنے او رووٹروں کو اس بات کی تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ ان کی وی وی پی ٹی رسید کے ذریعہ ان کے انتخاب کی تصدیق کیسے کی جائے۔
مزید تفصیلات کے لئے کوئی بھی ای وی ایم کے مینوئل کے ٹریننگ اور آگاہی کے عنوان سے باب 5کا حوالہ دے سکتے ہیں جو الیکشن کمیشن کی ویب سائیڈ پردستیاب ہے۔