ای ڈی نے علاحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کا مکان قرق کرلیا

   

سری نگر : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آجعلاحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ کے یہاں صنعت نگر علاقے میں واقع رہائشی مکان کو عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں کو ہوا دینے کے معاملے سے جڑے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عارضی طور پرقرق کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ ای ڈی نے بوٹ شاہ کالونی صنعت نگر جو پولیس تھانہ برزلہ سری نگر کے حد اختیار میں آتا ہے ، میں واقع شبیر احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ کی 21 لاکھ روپیے 80 ہزار روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت عارضی طور پرقرق کرلیا ۔ای ڈی نے حافظ سعید اور دیگر افراد کے خلاف آئی پی سی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت 30 مئی 2017 کو درج ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی ہیں۔