ای ڈی کی پوچھ گچھ پر غلام نبی آزاد نے کہا کہ سونیا گاندھی کی عمر اور صحت کو ذہن میں رکھنا ہوگا

   

نئی دہلی: ای ڈی کی طرف سے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے بار بار پوچھ گچھ پر سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ قانون کو لوگوں کو نشانہ بنانے اور ان کی تذلیل کرنے کا ہتھیار بنا لیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ-ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ کیس سے متعلق معاملے پر جلد فیصلہ کرے غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی 75 سال کی ہو گئی ہیں اور آج وہ تیسری بار نیشنل ہیرالڈ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔ آزاد نے کہا کہ ای ڈی کو اس معاملے میں بار بار پوچھ گچھ کرنے سے پہلے سونیا گاندھی کی عمر اور صحت کو ذہن میں رکھنا چاہئے اس معاملے میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے 50 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سربراہ بوڑھے ہیں، ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس لیے ای ڈی کو انہیں بار بار پریشان نہیں کرنا چاہیے۔ آزاد نے کہا کہ جنگوں میں بھی بادشاہ عورتوں پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیتا تھا۔