اے ائی ایم ائی ایم مدھیہ پردیش کے مجالس مقامی کے انتخابات میں مقابلے کی تیاری میں مصروف

,

   

اندور۔ اسدالدین اویسی کی کل ہند مجلس اتحاد السلمین(اے ائی ایم ائی ایم)بی جے پی برسراقتدار مدھیہ پردیش میں منعقد ہونے والے مجالس مقامی کے انتخابات میں اگلے سال مقابلہ کرنے کے امکانات تلاش کررہی ہے۔

مذکورہ حیدرآباد نژاد پارٹی جس نے حالیہ بہار اسمبلی الیکشن میں پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے بہتر مظاہرہ کیاہے‘ نے مدھیہ پردیش کے اب تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیاہے


سال2021کے ابتدائی دور میں انتخابات
ریاست کے متعدد مجالس مقامی اداراوں بشمول اندور او ربھوپال میونسپل کارپوریشن کے لئے سال2021اوائل میں انتخابات متوقع ہیں۔

ڈاکٹر نعیم انصاری کارگذار صدر مدھیہ پردیش اے ائی ایم ائی ایم یونٹ نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”ہم اندور‘ بھوپال‘ اجین‘ کھنڈوا‘ ساگر‘ برہان پور‘ کھر گون‘ رتلام‘ جوارا ’جبل پور‘بالاگھاٹ‘ مندوسور اور کچھ دیگر مقامات کے اگلے مجالس مقامی انتخابات میں مقابلہ کے امکانات تلاش کررہے ہیں“۔

انصاری نے کہاکہ سید منہاج الدین ریاستی انچارج اے ائی ایم ائی ایم اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے تین مرتبہ کونسلر کی قیادت میں مذکورہ پارٹی داخلی سروے کرارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ اے ائی ایم ائی صدر(اویسی) اگلے مجالس مقامی کے انتخابات میں مقابلہ کے لئے سروے رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے“۔

مذکورہ بی جے پی نے حال ہی میں حیدرآباد میں اویسی کی پارٹی کو جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران سخت مقابلہ دیاہے۔


مدھیہ پردیش کی سیاست
مدھیہ پردیش کی سیاست روایتی طور پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ کا مرکز مانا جاتا ہے۔

اے ائی ایم ائی ایم جیسی سیاسی جماعتوں کے مدھیہ پردیش جیسی ریاست میں سیاست مستقبل کے متعلق استفسار پر انصاری نے کہاکہ ”ریاست کی عوام (کانگریس اور بی جے پی) دونوں سیاسی جماعتوں سے ان کی ذات پات کے علاوہ صحت اور تعلیم جیسے خدمات کو نظر انداز کرن کی وجہہ سے تنگ آگئی ہے او ر تیسرے محاذ کی طرف دیکھ رہی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”مدھیہ پردیش میں مذکورہ ائے ائی ایم ائی ایم نے 2015میں کام شروع کیاہے‘ مگر اب تک کوئی الیکشن میں مقابلہ نہیں کیاہے“۔

انصاری نے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم مجوزہ مجالس مقامی انتخابات سے قبل ریاست میں اپنے بنیادوں کو پھیلنے پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

ایک اور اے ائی ایم ائی لیڈر نے کہاکہ اس الیکشن سے قبل عوامی جلسہ عام کے لئے اویسی کو مدعو کرنے کوششیں کررہی ہے تاکہ پارٹی کے موافق ریاست میں حالات پیدا کئے جاسکیں۔