اے پی:دلت پر حملہ اور پیشاب کرنے کا واقعہ۔6افرادگرفتار

   

حیدرآباد5نومبر(یواین آئی) اے پی کے ضلع این ٹی آرمیں 6افراد کی دلت نوجوان پر حملہ اور پیشاب کرنے کا واقعہ پیش آیا۔متاثر شخص کی شناخت شیام کمار کے طورپر کی گئی ۔پولیس نے ان 6افراد کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہاکہ دلت نوجوان کو ان ملزمین نے 4گھنٹے پکڑکر پٹائی کی اور جب اس نے پانی مانگا تو اس پر پیشاب کیاگیا۔یہ واقعہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب تلگودیشم ایس سی سل نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ احتجاج کا اہتمام تلگودیشم ایس سی سل نے کیا۔