بائیڈن دور کی پریس سیکریٹری کی ٹرمپ دور کی پریس سیکریٹری پر تنقید

   

واشنگٹن ۔ 15 اگست (ایجنسیز) سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سابق پریس سیکریٹری جین پساکی نے موجودہ صدر اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔ 28 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکریٹری ہیں، انہوں نے مئی میں بیٹی کو جنم دیا تھا اور وہ حال ہی میں چھٹی سے واپس آئی تھیں۔ کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ میں اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان جین پساکی نے کیرولین لیویٹ سے متعلق کہا ہے کہ انہیں بریفنگ روم میں کبھی کبھار ہی کسی مشکل سوال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ نیک نیتی پر مبنی بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔