بائیک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

   

میدک ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے رورل منڈل حویلی گھن پور کے فریدپور گیٹ پر پیش آئے بائیک حادثہ میں دو نوجوانوں کی ہلاکت پیش آئی ، یہ واقعہ 19 نومبر کی شام پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ساتھی این پربھاکر اور ایم مہیش بائیک پر جارہے تھے کہ بائیک تیز رفتا ہوکر سڑک کے بازو موجود کھیتوں میں پلٹیاں کھائی جس کے باعث پربھاکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ شدید زخمی مہیش کو میدک ایریا سپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس میدک رورل نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔