بابر۔رضوان نے 19 ویں مرتبہ 50 کا ہندسہ عبور کیا

   

لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپنرس کی جوڑی محمد رضوان اور بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19ویں مرتبہ 50 یا زائد رنزکی پارٹنرشپ بنالی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبورکیا ۔ اس میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 99 رنزکی شراکت قائم کی، وکٹ کیپر بیٹر50 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی اوپننگ جوڑی 16 جولائی 2021ء سے اب تک 5 بار 150 یا اْس سے زائد زنزکی شراکت قائم کرچکے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 203 رنزکی پہلی وکٹ کی شراکت بھی دونوں کھلاڑیوں کے پاس ہے۔ ہندوستان کی اوپننگ جوڑی روہت شرما اور کے ایل راہول 15 مرتبہ پچاس یا اْس سے زائد رنزکی شراکت قائم کرچکے ہیں۔