بابر اور شاہین پہلے مقام پر فائز

   

دبئی ۔ ونڈے بیٹر اور بولروں کے نمبر ون مقام پر پاکستان کے کھلاڑی موجود ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم نمبر ون بیٹرکے مقام پر برقرار ہیں جبکہ شاہین آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد نمبر ون مقام پر آئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا کی دوسرے اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے مقام پر ہیں۔ بیٹرز میں روہت شرما دوسرے، شبمن گل تیسرے اور کوہلی چوتھے مقام پر برقرار ہے۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے مقام پر برقرار ہے۔