ہم نے واقعی باخموت کھودیا ، شہر مکمل طور پر تباہ ، زیلنسکی کا اعتراف
ماسکو : روس کے نیم فوجی جنگجو گروپ ویگنرکے سربراہ یوفگینی پریگوژن نے گزشتہ روز یوکرین کے شہر باخموت پرمکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے ۔پریگوژن نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک ویڈیومیں یہ دعویٰ کیا ہے جس میں وہ روسی جھنڈے اور ویگنر کے بینراٹھائے جنگجوؤں کی ایک قطارکے سامنے جنگی وردی میں نظر آئے ہیں۔پریگوڑن نے کہا کہ 20 مئی کو دوپہر 12 بجے باخموت کامکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے ،انھوں نے کہاکہ ان کی فوجیں آرام اور بحالی کے لیے 25 مئی سے باخموت سے واپس چلی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے تمام شہر کے ہر گھر کو قبضے میں لے لیا ہے ۔ ویڈیو میں جب پریگوژن بول رہے تھے تو پس منظر میں دورونزدیک سے دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔دوسری طرف اب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی اعلان کردیا ہے کہ یہ ممکنہ سٹریٹجک اہمیت کا شہر ان کی افواج کے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ باخموت مکمل طور پر تباہ ہو چکا اور شہر میں بہت کم تعمیر شدہ عمارتیں باقی ہیں۔یوکرینی صدر نے اتوار کو جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات سے قبل صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں روس کی جانب سے باخموت کو ہونے والے نقصان کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا “میرا یقین ہے کہ آج صرف ہمارے دلوں میں باخموت ہے۔یہ اعلان روسی صدر پوٹن کی جانب سے باخموت کو کنٹرول کرنے پر “ویگنر” گروپ اور روسی فوج کو مبارکباد دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پوٹین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ آپریشن میں حصہ لینے والوں کے ناموں کا ظاہر کیا جائے اور انہیں اعزازی تمغوں سے نوازا جائے۔ویگنر کے بانی پریگوژن نے کہا:’’ 20 مئی کو دوپہر 12 بجے، 224 دنوں کی لڑائی کے بعد باخموت کامکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی فورسز آرام اور بحالی کے لیے 25 مئی سے باخموت سے واپس چلی جائیں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ادوار میں باخموت میں دو فریقوں کے درمیان جو شدید لڑائی ہوئی تھی، اس نے باخموت کو “قیمہ بنانے والی مشین ” کے طور پر بیان کیا تھا۔