بارش کے پانی کا تحفظ کرانے ایم پیز کو ترغیب

   

نئی دہلی ۔ وزیرمملکت برائے جل شکتی رتن لال کٹاریا نے تمام ممبران سے بارش کے پانی کے تحفظ میں تعاون کے لئے آگے آنے اوروزیراعظم نریندرمودی کی اپیل کے تحت جل شکتی مہم-2 میں سرگرم ہوکر اہم کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے ۔ کٹاریا نے منگل کو اس تعلق سے راجیہ سبھا اورلوک سبھا کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو لکھے خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پارلیمانی حلقے میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کے لئے برانڈ امبیسڈر کاکرداراداکریں تاکہ لوگ اس سے متاثرہوکر مانسون میں بارش کاپانی برباد ہونے سے بچانے کے لئے تالاب وغیرہ میں بارش کے پانی کاتحفظ کرنے میں اپنا تعاون دیں۔ ان کا کہناتھا کہ جل شکتی کی وزارت نے آبی تحفظ کے لئے مہم۔دو شروع کی ہے اور مودی نے عالمی پانی کے دن پر 22 مارچ کوتمام لوگوں کو اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے خط میں اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی، ‘‘ہمیں عوامی مفاد میں متحد ہوکر اورپارٹی لائن سے اٹھ کر مسلسل کم ہورہے زیرزمین پانی کے لیول کو بڑھانے اورآبی بحران کو کم کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے ۔ کٹاریا نے کہا کہ مودی کی اپیل پر جل شکتی مہم1- نے کامیابی کے پرچم لہرائے ہیں اوراب تک مہم کے تحت 256 اضلاع کااحاطہ کیا جاچکا ہے ۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے جسے تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے ۔ اس اسکیم کو تکنیکی تعاون مرکزی آبی کمیشن وغیرہ سے مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں وزیراعظم نے قائدانہ کرداراداکیا۔
اورانہوں نے ملک کے تمام وزرائاعلیٰ اور 2.5 لاکھ سرپنچوں کو خط لکھ کر اس اسکیم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد کثیرتعداد میں لوگوں نے اس میں حصہ لیا انہوں نے امیدظاہر کہ ملک میں آبی مہم جلد ہی آبی تحریک بن جائے گی۔