بارش کے پیش نظر محکمہ صحت کا عوام کو مشورہ، ہاتھ ملانے کے بعد سینیٹائزر کا استعمال کریں

   

حیدرآباد۔ 19 جولائی (سیاست نیوز) ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش کے پیش نظر محکمہ صحت نے عوام کو چوکس رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ بالخصوص اپنے آس پاس کے علاقوں میں پانی نہ بھرنے دینے کا مشورہ دیا ہے۔ مچھروں کی افزائش کو روکنے خصوصی اقدامات کریں۔ سپٹک ٹینک و دیگر علاقوں میں پانی ہرگز جمع ہونے نہ دیں۔ کھانے کھانے سے قبل ہاتھ اچھی طرح سے دھولیں۔ باسی کھانا کھانے سے احتراض کریں ورنہ سمیت غذا کے اندیشے ہیں۔ بھیڑ بھاڑ علاقوں میں جانے سے گریز کریں ۔ عوام سے زیادہ ملاقات کرنے سے پرہیز کریں اگر کسی کو بخار، کھانسی، سردرد کی علامتیں ہوں تو فوری دواخانہ سے رجوع ہوکر علاج کرائیں اور عوام سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اگر ہاتھ ملایا بھی جاتا ہے تو سنیٹائزر سے صاف کرلیں۔ عوام کو اپنی صحت کا خود خیال رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 2