بالغ مسلم لڑکی کو مرضی سے شادی کا حق : دہلی ہائی کورٹ

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک نابالغ لڑکی جومسلم قانون کے تحت بلوغت کی عمر کو پہنچ چکی ہے والدین کی رضامندی کے بغیر شادی کر سکتی ہے،اور اگر وہ 18 سال سے کم عمر ہے تب بھی اسے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایک نابالغ لڑکی جومسلم قانون کے تحت بلوغت کی عمر کو پہنچ چکی ہے، اپنے والدین کی رضامندی کے بغیر شادی کر سکتی ہے اوراسے اپنے شوہر کیساتھ رہنے کا حق ہے،چاہے اس کی عمر 18 سال سے کم ہو۔ جسٹس جسمیت سنگھ نے یہ ریمارکس اس سال مارچ میں مسلم رسوم کے مطابق شادی کرنے والے مسلم جوڑے کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے دیئے تھے۔