بالی ووڈسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر

,

   

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کے دن ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ پیر کو انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج بھی کردیا گیا تھا ۔ منگل کو انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ طبی علاج کیلئے وہ کام کاج سے رخصت لے رہے ہیں ۔ آج موصولہ اطلاعات کے مطابق سنجے دت کی طبی جانچ پر ان کے پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان کے پھیپھڑوں کا کینسر تیسرے مرحلہ پر ہے ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ علاج کیلئے جلد ہی امریکہ روانہ ہوں گے ۔