بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز سے پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلسل دوسرے دن آج پوچھ تاچھ کی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعرات کو سوکیش چندرشیکھر کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر جیکولین کا ساتھی بتایا گیا۔ تحقیقات کے ضمن میں مبینہ طور پر تعاون نہ کرنے کے لئے پنکی ایرانی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایجنسی کو شبہ ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس میں فائدہ پانے والوں میں وہ بھی شامل ہے۔ چندرشیکھر نے ہائی پروفائل لوگوں سے جبری رقم وصولی کی تھی۔