Monday , August 19 2019

بجلی گرنے سے ایک ہی مسلم خاندان کے تین افراد فوت

حیدرآباد ۔ 20مئی ( سیاست نیوز) وقارآباد ضلع کے دھارور منڈل کے راجاپور میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب فخر الدین جو راما پور میں کھیتی کا کام کرتے ہیں آج اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، گرمی کی شدت میں بارش کے دوران کیلئے ان کے کھیت میں فخر الدین کی بیوی خواجہ بی 38سالہ ، تبسم 16سالہ اور بیٹا اکرم 12سالہ کھیت پہنچے جہاں اچانک ان پر بجلی گرنے سے تینوں برسرموقع فوت ہوگئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دو بکریاں بھی مرگئی ، تینوں نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT