بجور منڈل کے پائین گنگا میں تین مسلم نوجوان غرقاب

   

سرپور ٹاؤن۔/26 اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سے 50 کلومیٹر کی دوری پر بجور منڈل کے سومنی اور ریاست مہاراشٹرا کے درمیانی علاقے سے گزرنے والی پائن گنگا میں پانچ مسلم نوجوان تفریح اور تیرنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ جن میں سے تین مسلم نوجوان پانی میں غرقاب ہو گئے۔ گنگا میں غرقاب ہونے والے مسلم تین نوجوانوں میں ظہیر حسین 24 سال، ارشد 20 سال، محمد معیز 20 سال شامل ہیں،اور دو لڑکے باحفاظت باہر نکل گئے۔ اس کی اطلاع ملتے ہیں رشتہ داروں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے گنگا میں غرقاب ہونے والے تین مسلم نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔ لگ بھگ تین گھنٹے گذرنے کے بعد بھی نوجوانوں کا پتہ نہ لگ سکا۔