لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت ٹیکسٹائل کے برآمدات کی حوصلہ افزائی کرنے اور سرمایہ کاروں کی سہولیت کے لئے نوئیڈا میں اپیرل پارک کا قیام کریں گے ۔آفیشیل ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ نوئیڈا اور غازی آباد کی کئی یونٹوں سے کپڑے دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کئے جاتے ہیں۔ فی الحال اس کاروبار کا زیادہ حصہ غیر منظم شعبے میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2021۔2022 کے اعداد پر غور کریں تو اترپردیش سے برآمدات ہونے والی اشیاء میں ٹیکسٹائل/اپیرل کی حصہ داری نو فیصد یعنی 12996کروڑ کی رہی۔ بالترتیب الکٹرانک اور الکٹریکل اور دوسرے نمبر پر میٹ کے پروڈکٹ کو چھوڑ دیں ریاست سے برآمد ہونے والے پروڈکٹوں میں اپیرل کا تیسرا نمبر ہے ۔