براسیلیا: برازیل میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس اپنے راستے سے ہٹ کر ٹرک اور ایک چھوٹی کار سے ٹکرانے کے بعد گرینائٹ کے ایک بلاک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں قریب ایک ہائی وے پر آگ لگ گئی۔یہ واقعہ جنوب مشرقی برازیل میں میناس جیرائس ٹیوفیلو اوٹونی میں پیش آیا ۔