ساؤ پالو : جنوبی برازیل میں جمعہ کو یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کو لے جانے والی ایک بس کے ایک ہائی وے سے نیچے اتر جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی فائر حکام کے مطابق، حادثہ ارجنٹینا اور یوروگوئے کی سرحدوں کے قریب ریو گرانڈے ڈو سول کے امیگرنٹے شہر میں ریاستی شاہراہ آرایس سی- 453 پر پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بس برازیل کی اعلیٰ سرکاری یونیورسٹیوں میں سے ایک فیڈرل یونیورسٹی آف سانتا ماریا کے طلباء اور پروفیسرز کو لے جا رہی تھی۔ زخمی مسافروں کو ٹیوٹونیا شہر کے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر ایڈورڈو لیٹی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ’سوگ میں ہے‘اور متاثرہ افراد کی مدد کرے گی۔