برازیل یوکرین بحران کے پرامن حل کا حامی

   

لزبن : برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے پرتگال کے اپنے دورے کے دوران ہفتہ کو کہا کہ یوکرین تنازعہ پر امن قائم کرنے کے لیے “تیسرے راستے کا انتخاب” کرنا ضروری ہے ۔ لولا نے کہا، “میں کسی کو خوش نہیں کرنا چاہتا۔ میں دونوں (روس اور یوکرین) کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہتا ہوں۔لولا دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے یورپ کے دورے پر جمعہ کو لزبن پہنچے ، ایک ایجنڈے کے ساتھ جس میں پرتگال ۔ برازیل سربراہی اجلاس بھی شامل ہے ۔ جس کے اختتام پر دونوں ممالک نے تعلیم، انصاف، معیشت، ثقافت اور صحت جیسے شعبوں کو شامل کیے گئے ۔