برطانوی ارب پتی نے سنگاپور کا سب سے قیمتی فلیٹ 372 کروڑ روپئے میں خرید لیا

,

   

Ferty9 Clinic

٭ بریگزٹ کے حامی برطانوی ارب پتی اور صنعت کار جیمس ڈائسن نے سنگاپور کا ایک انتہائی قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا جس کو خود اپنی ذاتی لفٹ سے رسائی حاصل ہے۔ سنگاپور کے بلند ترین ٹیانجانگ پاگر سنٹر کے سب سے اوپر واقع تین منزلہ پینٹ ہاؤز 73.8 ملین ڈالر (372 کروڑ روپئے) میں فروخت کیا گیا۔ ڈائسن نے یہ اپارٹمنٹ خرید لیا اور فیس بک کے معاون بانی اڈوارڈو ساورن پر سبقت حاصل کرلی جنہوں نے 2017ء میں اپارٹمنٹ کیلئے 60 ملین ڈالر ادا کیا تھا۔