لندن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں 14 افراد مہلک کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جس سے اب تک چین میں 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ برطانیہ نے بھی وائرس کے ملک میں پھیل جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ دریں اثناء پبلک ہیلتھ انگلینڈ جو حکومت کے محکمہ صحت کی مجلس عاملہ ہے، نے جمعرات کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پانچ افراد وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 9 دیگر کو ان پر کئے گئے ٹسٹوں کے نتیجہ کا انتظار ہے۔