لندن : برطانیہ میں مریضوں پر پہلی بار پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی ایک نئی ویکسین کی آزمایش کی جارہی ہے۔ منگل کے روز برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی میں ویکسین دی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ علاج بیماری میں مبتلا افراد میں زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتا ہے اور امید ہے کہ یہ بالآخر دنیا بھر میں علاج کا معیار بن جائے گا۔ بی این ٹی 116 کے نام سے جانی جانے والی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین پھیپھڑوں کے کینسرکے علاج کیلئے تیار کی گئی ہے۔ یہ ویکسین مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر جسم کو کینسر کے خلیات سے لڑنے کیلئے تیار کرتی ہے۔
وینزویلا اندھیرے میں
ڈوب گیا
کراکس : وینزویلامیں بجلی کی سربراہی اچانک منقطع ہونے سے ملک اندھیرے میں ڈوب گیا،جب کہ دارالحکومت سمیت 24شہر متاثر ہوئے۔ میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش تخریب کاروں کی کارستانی ہے۔ وزیر مواصلات فریڈی نینیز نے کہا کہ ماہرین بجلی کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔